ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولار کے بنگار پیٹ میں تین معصوم بچے نہر میں گر کر جاں بحق

کولار کے بنگار پیٹ میں تین معصوم بچے نہر میں گر کر جاں بحق

Sun, 11 Oct 2020 00:27:48    S.O. News Service

کولار 10 اکتوبر(ایس او نیوز) کولار ضلع کے بنگارپیٹ میں تین معصوم بچے ایک نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت  صادق (12)، فیاض (7) اور موہک (8) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بارش کاپانی ریلوے کے  پُل کے نیچے جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو گذرنے سمیت لوگوں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں دشواری ہورہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے   محکمہ ریلوے کے اہلکاروں نے پانی کے اخراج کے لئے  ایک نالہ بنایا تھا جو جمع شدہ پانی کو دوسو میٹر دور لے جاتا تھا، اس نالے میں سات فٹ پانی جمع تھا جس میں یہ تینوں بچے غالباً گرگئے یا ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی ایک بچہ گرا ہو اور دیگر دو بچے اُسے بچانے کی کوشش میں نیچے اُترے ہوں اور خود بھی پانی میں غرق ہوگئے ہوں۔

نہر کے اطراف کھیتی باڑی کی زمین ہے اس لئے اس راستے پر لوگوں کی آمد ورفت بے حد کم ہے، گائیوں کو چرانے والے ایک چرواہ نے ان بچوں کی نعشیں نہر میں دیکھ کر  قریبی لوگوں کو آگاہ کیا۔

بنگار پیٹ پولس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس تعلق سے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: